بالی ووڈ فلم اسٹار ریتھیک روشن نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بیٹے کو شطرنج کھیلنےکے کچھ اُصول بتاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز بالی ووڈ فلم اسٹار ریتھیک روشن نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ بالی ووڈ اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کا بیٹا شطرنج کھیل رہا ہے۔
ریتھیک روشن نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ترتیب سے شطرنج میں کامیابی کے کچھ اُصول لکھے۔
بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ ’سب سے پہلے ہمیں اپنی پُوری توجہ کھیل پر دینی ہے، اُس کے بعد اپنا ایک مقصد بنانا ہے اور پھر میں جو اُصول بتارہا ہوں اِن پر عمل کرنا ہے۔
ریتھیک روشن نے کچھ اِس طرح شطرنج کے اُصول بتائے:
بالی ووڈ فلم اسٹار نے آخر میں لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہماری زندگی میں ہر جنگ کو جیتنے کے لیے ایک ہی جیسے اُصول ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’آیئے ہم یہ جنگ بھی جیتیں۔‘