• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 ارب روپے جاری

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیئے ہیں ۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے چار روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے۔

عمر لودھی کے مطابق کوشش ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے ۔

عمرلودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین