• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام نجی اسپتالوں کے مالکان اور لیڈنگ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈائون مزید بڑھانے کی تجویز دیدی۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی اسپتالوں کے مالکان اور سی ای اوز سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر نجی اسپتالوں کے مالکان سے کہا کہ مجھے کورونا کے خلاف جنگ میں آپ سب کی رہنمائی اور مدد چاہئے.

 نجی اسپتالوں کے مالکان اور لیڈنگ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون بڑھایا نہ گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس سے سندھ سمیت ملک کا صحت کیئر نظام بیٹھ جائے گا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ تجویز پر مشاورت کرینگے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مالکان اور ڈاکٹروں سے کہا کہ  کورونا کے خلاف بڑی جنگ میں حکومت کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سرکاری اسپتالوں میں اور الگ بھی آئیسولیشن سینٹرز بنائے ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے الگ بستر، آئی سی یو ہونے چاہئیں۔

ڈاکٹر عاصم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام نجی اسپتال سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

ملاقات کے دوران نجی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انہیں  کٹس، پی پی ایز اور ڈرگ چاہئیں۔

تازہ ترین