آپ آف لائن ہیں
پیر 9؍ شوال المکرم 1441ھ یکم جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستانیو! جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، مرتضیٰ وہاب

پاکستانیو! جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، مرتضیٰ وہاب


سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانیو! جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے خبردار کیا اور کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے اعداد و شمار سے صورتحال کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 26 فروری کو سامنے آیا، اس کے 29 دن میں ایک ہزار مریض سامنے آئے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ملک میں اس کے بعد اگلے 7 دن میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس کے بعد 5 دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہزار جبکہ اگلے 4 دن میں یہ تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید