• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سندھ میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ شعبوں کو بعض شرائط کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کے معاملے پر قانون کے تحت ہی عمل کیا جائے گا۔

سعید غنی نے اپیل کی کہ عوام حکومت سے تعاون کریں اور جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

تازہ ترین