• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات نارمل ہونے پر ہی کرکٹ شروع ہوسکے گی، وقار یونس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ایک دو ماہ میں حالات نارمل ہوجاتے ہیں تب کرکٹ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن فی الحال یہ سب کچھ قبل ازوقت ہے۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کی بند اسٹیڈیمز میں کرکٹ اور کیون پیٹرسن کی آئی پی ایل مختصر کرکے کھیلے جانے سے متعلق تجویز کے جواب میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ زندگی کو معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا۔ جب ہر چیز نارمل ہو جائے گی تب ہی کرکٹ بھی شروع ہو سکے گی لیکن ابھی نہیں۔ پاکستان ٹیم کے دورئہ انگلینڈ کیلئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ یہ منصوبہ بندی کی تھی کہ بنگلہ دیش کی سیریز کے بعد جو بھی وقت ہے اس میں دورے کی بھرپور تیاری کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 30جولائی کو لارڈز میں ہونا ہے۔

تازہ ترین