• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

کورونا وائرس، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع 


اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے لئے شرائط پوری کرنے کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے جو جون سے بڑھا کر ستمبر 2020 کردی گئی ہے۔فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے منگل کو اس کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے علاقائی ادارے ایشیا پیسیفیک گروپ نے فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ کے مذکورہ فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کیا ۔ 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے ایف اے ٹی ایف نے 14 نکات کی تعمیل کا پابند پایا ۔ پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کو 15 اپریل تک پروگریس رپورٹ دینے کا پابند تھا لیکن اب یہ تاریخ رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔جن تیرہ نکات کی پابندی کر نی ہے ان میں پاکستان کو پابندیوں کے موثر ہونے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ٹیرر فنانسنگ کے مالی اداروں خصوصاَ کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات میں بہتری کو یقینی بنانا ہو گا ۔ ہنڈی اور حوالہ کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے ۔کیش کورئیر کے خلاف پابندیوں کو لاگو کر نا ہوگا۔قانون نافذ کر نے والے اداروں کو کالعدم تنظیوں اور افراد کے خلاف اقدامات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ۔پاکستانی حکام کو اس سلسلے میں بین الاقوامیتعاون کو یقینی بنا ہو ہوگا ۔ملک کے قانون نافذ کر نے والے اداروں اور فنانشیل نابیٹرنگ یونٹ میں مقامی طور پر موثر تعاون ہو نا چاہئے۔پاکستان کو فراہم کردہ دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔کالعدم تنظیموں اور افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں ۔مدارس کو اسکولوں اور مراکز صحت میں تبدیل کیا جائے۔کالعدم تنظیموں اور افراد کی مالی اعانت کے ذرائع منقطع کئے جائیں اور کالعدم تنظیموں اور افراد کی جائیدادوں اور اثاثوں کے انتظام کا مستقل بندوبست کیا جائے ۔

تازہ ترین