کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ نیب خدارا اپنا قبلہ درست کرے، کسی بھی عزت دار آدمی کو پکڑ کر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار نہ کرے، پہلے اس کی چھان بین کرلے تاکہ اس کی عزت خراب نہ ہو ہم نیب کی میڈیا پر لشکر کشی اور شکیل الرحمن کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں، جنگ اور جیو پر اس ملک اور باہر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں، میڈیا کو آزاد رہنے دیا جائے۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ فنکشنل مدر ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری نصرت سحر کا کہنا ہے کہ اگر نیب نے گرفتاریاں کرنی ہیں تو مکمل ثبوتوں کے ساتھ لوگوں پر ہاتھ ڈالے اور گرفتاری عمل میں لائیں۔