• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں مسلمان بھائیوں کی خدمت ہمارافرض ہے،ذاکرشاہ

پشاور(نیوزڈیسک)مرکزی جمعیت اہلحدیث خیبرپختونخواکا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدروامیر جمعیت اہلحدیث خیبرپختونخواروح اللہ توحید منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی نائب امیر قاری عبدالحمید نائب امیر عبدالرب ،ڈپٹی ناظم طلحہ عمر بن عبدالعزیز نائب امیر نسیم عبدالبصیر رابطہ سیکرٹری ادریس خلیل نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم اعلیٰ و سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد ذاکر شاہ نے کہا موجودہ حالات میں اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے ایسی صورت میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریلیف پہلے سے زیادہ تیز کر دیں گے تمام پاکستانی جن کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کوراشن پہنچانے کا کام کیا جائے گا اور یہ راشن بغیر کسی نمود و نمائش کے ان کے دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پورے پاکستان میں اب تک 4 کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ ریلیف کا سامان تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہر ضلع میں ریلیف کےکام میں تیز ی لائی جائے تاکہ کوئی بھی پاکستانی بھائی بھوکا نہ سوئے انہوں نے ورکروں پر زور دیا کہ حکومت کے ریلیف کے کام میں ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں ۔
تازہ ترین