• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کھیلوں پر اثرانداز ہونے والے کورونا وائرس کو شکست دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے لئے ورلڈ کپ ٹی20 کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوکل آرگنائزنگ کمیٹی ٹورنامنٹ کیلئے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا آنے سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 روز کا قرنطینہ کرانے کا پلان کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ بندی میں مزید پیش رفت کیلئے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔

ٹی20 ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔ اس دوران 500 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں ہوں گے۔

تازہ ترین