آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جاپان ،گریجویشن تقریب میں روبوٹ کا استعمال


جاپان کی ایک یونیورسٹی میں گریجویشن کے طالب علموں نے ڈگری لینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا۔

جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم گریجویشن کے طالب علموں نے ڈگری لینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا، روبوٹ کو گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنائی گئی اور ویڈیو کال پر ڈگری حاصل کی۔

گریجویشن کی یہ تقریب 28 مارچ کو جاپان کے شہر چیوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی، ورچول گریجویشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے چند افراد موجود تھے۔

ڈگریاں وصول کرنے والے ہر طالب علم کے نام سے موسوم ایک روبوٹ بنایا گیا تھا، روبوٹس نے گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ڈگریاں وصول کیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید