• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو مارنا انتہائی مشکل ہے ، یہ جراثیم جاندار نہیں ہے

کورونا کو مارنا انتہائی مشکل ہے ، یہ جراثیم جاندار نہیں ہے


دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے کورونا وائرس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ جراثیم جاندار نہیں ہے، اسے مارنے کے لئے انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کسی زومبی کی طرح نظر آنے والے اس وائرس کی حقیقت کیا ہے ماہرین نے بتادیا ہے ۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کی ناک میں دم کرنے والا کورونا وائرس زندہ نہیں ہے، اس لئے اسے مارنا انتہائی مشکل ہے، کیونکہ لوگوں کی جان سے کھیلنے والا یہ وائرس دراصل جاندار نہیں،جراثیموں کو کروڑوں اربوں سال سے زندہ رہے بغیر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا فن آتا ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ یہ ان جراثیموں کی خوفناک حد تک موثر حکمت عملی ہے جو انہیں جدید دنیا کے لئے خطرہ بنا رہی ہے جبکہ اس مہلک کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ جینیاتی مادے کا پیکٹ نما چھوٹا سا وائرس ہے جو کانٹے دار پروٹین شیل سے گھرا ہوا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ کسی زومبی کی طرح نظر آنے والا یہ وائرس جاندار ہی تصور کیا جاتا ہے، جیسے ہی یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے ،فوری طور پر انسانی خلیوں کو ہائی جیک کر کے اپنے جیسے لاکھوں سیل میں تبدیل کر لیتا ہے۔

امریکی اخبار نے بتایا کہ یہ وائرس بہت ہی شاطرانہ انداز سے کام کرتا ہے، یہ جراثیم انسانوں میں غیر محسوس انداز سے داخل ہوتا ہے، بعض دفعہ مریض پر مرض کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی یہ جراثیم ہر جگہ سرائیت کرجاتے ہیں، حتی کہ یہ جراثیم اس کے اگلے شکار میں بھی منتقل ہو جاتے ہیں، کئی افراد کیلئے یہ انتہائی طاقتور اور مہلک ثابت ہوتا ہے اور بعض میں یہ اپنا بے پناہ اثر نہیں دکھا پاتا، لیکن جن مریضوں میں یہ اپنا شدید اثر دکھاتا ہے ان میں اسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین