یوں تو آپ نے سڑک پر گاڑی چلاتے ڈرائیور کو موڑ کاٹتے یا یو ٹرن لیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا۔ لیکن جناب پل سے یوٹرن لیتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔
ایک ایسا ہی انوکھا کارنامہ چین کی موٹر وے پر اس وقت دیکھا گیا، جب ایک چینی ڈرائیور نے یو ٹرن لینے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا اور کراسنگ پُل پر چڑھ گیا۔
چینی ڈرائیور کو یوں گاڑی پُل پر چڑھاتا دیکھ لوگ حیران رہ گئے وہیں راہگیر کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے جرمانہ عائد کردیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔