• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ یونیورسٹی کی بین الاقوامی نیٹ ورک میں شمولیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے دو بین الاقوامی نیٹ ورک دی یونائیٹڈ نیشنز اکیڈمک امپیکٹ اور دی گلوبل یونیورسٹی نیٹ ورک فور انوویشن میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے واضح کیا کہ یواین اکیڈمی امپیکٹ کی شمولیت سے یونیورسٹی 145 ممالک کے ان چودہ سو تعلیمی اداروں میں شامل ہوگئی ہے جو یونائیٹڈ نیشنزکی ترجیحات یعنی امن، ہیومن رائٹس اور پائیدار ترقی میں کام کرنے کے لیے یونائیٹڈ نیشنز کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹرکیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی کا کہنا ہے کہ گلوبل یونیورسٹی نیٹورک فور انوویشن جی یو این آئی، یونیسکوکا بنایا ہوا نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے لیے جدید طرز میں کام کر رہا ہے۔اس ممبرشپ کے ذریعے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی GUNi کے بین الاقوامی پروجیکٹس اور ریسرچ میں حصہ لے سکے گی۔

تازہ ترین