• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جانے والے فرانس میں مقیم کمیونٹی افراد پھنس گئے

پیرس (نمائندہ جنگ) پاکستان میں پھنسے پاکستان نژاد فرانسیسیوں کا کوئی پرسان حال نہیں وہ چند دنوں کےلئے پاکستان گئے تھے اب فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث واپسی مشکل ہوگئی ہے۔، دیگر ممالک اپنے اپنے لوگوں کو لانے  لے جانے کےلئے سرگرم عمل ہیں مگر پاکستانیوں کا کوئی یارومددگار نہیں 100 سے زائد فرانس میں بسنے والے پاکستانی  اب پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی فیملیز یہاں ان کی منتظر ہیں، اکثریت کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس موجود ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں بتا رہا کہ پرواز کب چلے گی، وزارت خارجہ اور سفارت خانے کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔
تازہ ترین