• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن بے روزگاری میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، مفتی نعیم

کراچی (پ ر )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ لاک ڈاون بے روزگاری میں اضافے کا باعث بن رہاہے، راشن کی تقسیم میں ائمہ مساجد اور موذنین اور مدارس ملازمین کا بھی خیال رکھا جائے ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ملازمین اور دیہاڑی دار افراد میں راشن تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کورونا کی وباء کے پیش نظر اس وقت پوری دنیا مشکلات کی شکار ہے ،ہر طرف نفسا نفسی کا عالم دکھائی دے رہا ہے ، ملازمین کو فارغ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ملکی بے روزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی احتیاط کے پیش نظر اقدامات کے ساتھ پریشان طبقے کی پریشانیوں کے حل پرتوجہ دینابھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ نماز جمعہ اور اجتماعات پر پابندی کے باعث ائمہ مساجد اور موذنین اور مدارس ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام بھی مشکل دکھائی دے رہاہے ایسے میں راشن تقسیم کرنے والے اداروں کو چاہیے وہ ان سفید پوشوں کا بھی خیال رکھیں جو گلی نکڑ جاکر نہیں مانگ سکتے۔

تازہ ترین