• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون جار ی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سمیت مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں ، کلر سیداں ، گوجرخان اور ٹیکسلا میں پرائیس مجسٹریٹس نے 1379 مقامات پر چھاپے مارے ، اس دوران208دکاندارپرائیس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن کو 3 لاکھ 84 ہزار 400 روپے جرمانے کئے گئے ۔
تازہ ترین