• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس،دفعہ144کی خلاف ورزی پر 29 افرادگرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں پابندی کے باوجود کورونا وائرس کے حوالے سے سماجی میل جول میں فا صلہ نہ رکھنے اور احتیاطی تدابیر نہ کر کے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے الزام میں 29افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔سہالہ پولیس نے ڈی ایچ اے ٹو سے محمد اسماعیل وغیرہ 6 افراد اور ٹی کراس چوک سے محمد زاہد وغیرہ 7 افراد کو گرفتارکیا۔آبپارہ پولیس نے سترہ میل سے محمد عامر وغیرہ 4 افراد ،بنی گا لہ پولیس نے 4 افراد ،کراچی کمپنی پولیس نے جی ایٹ فور سے جنید اور حسیب اور کھنہ پولیس نے ایکسپریس وے سے سبیل شاہ وغیرہ 6افرادکو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے گرفتار کیا۔
تازہ ترین