آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈاؤ یونیورسٹی، کورونا کو غیر مؤثر کرنیوالی جین کی دریافت کا دعویٰ

پاکستانی ماہرین نے کوروناوائرس کی راہ میں مزاحم انسانی جین میں قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کی جانب سے  اہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود دو تبدیلیوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے، تبدیلیاں کورونا وائرس کو غیر مؤثر کرسکتی ہیں جبکہ کسی انسان میں دو یا ایک تبدیلی کی موجودگی سے کورونا وائرس غیر مؤثر ہوسکتا ہے۔

ماہرین ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق انسانی جین میں تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے1 ہزار انسانی جین پر تجزیہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا سے متعلق انسانی جین پر کی جانے والی تحقیق بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع ہوگئی ہے جبکہ اس تحقیق سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے تعین میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریسرچ ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کے وائس پرنسپل کی سربراہی میں طلبہ واساتذہ کی ٹیم نے کی ہے۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی جانب سے ریسرچ ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید