• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ایوی ایشن پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع

ملک کے تمام ایئرپورٹس سے جنرل ایوی ایشن کی سرگرمیوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے، اس بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جنرل ایوی ایشن سے منسلک فلائنگ کلبس، فلائنگ اسکولز، پرائیوٹ جیٹ طیارے اور دیگر چھوٹے طیارے 21 اپریل تک ملک کے کسی ایئرپورٹ سے پرواز نہیں کر سکیں گے۔

 یہ بندش کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم خصوصی اور چارٹر پروازیں حکومت کی اجازت سے جاری رہیں گی۔

تازہ ترین