آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شوگر سیکٹر کے مسئلے پر خواہ مخواہ بدنام کیا جا رہا ہے، خسرو بختیار

شوگر سیکٹر کے مسئلے پر خواہ مخواہ بدنام کیا جا رہا ہے، خسرو بختیار


وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ شوگر سیکٹر کے مسئلے پر حالیہ پیش رفت میں انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے وزیراعظم کو ایک خط میں لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ خود کو شوگر انڈسٹری سے متعلقہ ہر معاملے سے دور رکھا۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کے پیش نظر ہی درخواست کی کہ ان سے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کی ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو 6 اپریل 2020 کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ای سی سی کے اس اجلاس میں بھی شرکت سے معذرت کی تھی جس میں چینی کی برآمد کی منظوری کا ایجنڈا زیرِ بحث لایا جانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ پنجاب میرے بھائی ہیں تاہم 29 دسمبر 2018 کو کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے واضح موقف اپنایا تھا کہ سبسڈی معاشی مسائل کا سبب بنتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید