• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گودام پر چھاپہ، 30 ہزار ماسک برآمد

لاہور میں کچا لارنس روڈ پر چھاپہ مار کر پولیس نے ایک گودام میں ذخیرہ کیے گئے 30 ہزار ماسک اور آٹے کے تھیلے برآمد کرلیے۔

تھانہ سول لائنز پولیس کے ایس ایچ او بابر اشرف کے مطابق کچا لارنس روڈ پر ایک زیر تعمیر بلڈنگ میں 30 ہزار سرجیکل ماسک ذخیرہ کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ذخیرہ کیے گئے یہ سرجیکل ماسک فیصل آباد سے 13 روپے فی ماسک کے حساب منگوائے تھے اور کراچی کے ایک تاجر کو 30 روپے فی ماسک کے حساب سے فروخت کیے جانے تھے۔

پولیس نے ماسک برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین