• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 11 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان برقرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کےلیے کراچی کنگز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ 

ترجمان کراچی کنگز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وارنر پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید