• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں کارکردگی توقعات کے برعکس رہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اظہر علی نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی بائونسی پچوں پر ہماری کارکردگی توقعات کے برعکس رہی ہے۔کمزور اور ناتجربہ کار بولنگ اٹیک کی وجہ سے اس بار آسٹریلیا کی سیریز کے نتائج اچھے نہیں تھے ۔ وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے سینئر بولرز نہیں ہیں تو نوجوانوں کو موقع ملا جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ،سینئرز کا ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن نوجوان بولرز نے بھی مایوس نہیں کیا۔ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد اس کے بعد سے ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔ اظہر علی نے کہا کہ آج کل زیادہ تر ٹیمیں بیرون ملک جاکر اچھا نہیں کھیلتی۔ آسٹریلیا میں ہم نے رنز بنائے ہیں لیکن بولنگ کی وجہ سے گذشتہ دوسیریز ہارے ہیں وہ اپنی کنڈیشن میں اتنے رنز بنالیتے ہیں کہ بیٹنگ لائن کے لئے کم بیک مشکل ہوتا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا میں پچز بولنگ کے لئے سازگار تھیں، ہم انہیں کم اسکور پر آئوٹ نہ کر سکے اور خود جلد آئوٹ ہوگئے ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اچھی رہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے مثبت ہوں۔
تازہ ترین