• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی پابندیوں پر عمل کریں، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے ضلع راولپنڈی کے دورے کے دوران راولپنڈی میں حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چونگی نمبر4کالج روڈ ،محلہ اکا ل گڑھ،کمیٹی چوک کے دورے کے دوران مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء خوردنی کی طلب و رسد اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلکس شمس آباد ،ڈبل روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلکس کو قرنطینہ سینٹر بنانے کے حوالے سے کا م کا جائز ہ بھی لیا۔
تازہ ترین