ایرانی سول ایوی ایشن ادارے نے اپنی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں موجود تمام تر ایئرپورٹس سے شیڈول کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
تاہم اصفہان اور تبریز کے ایئر پورٹس سے پروازوں کا سلسلہ صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک پروازیں جاری رہیں گی جو ابھی اہم سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایران کے باقی ایئر پورٹس کی طرح مکمل متحرک نہیں ہوسکے۔
اصفہان اور تبریز کوضروری خدمات کی بحالی کے بعد فوری طور ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرح مکمل فعال کردیا جائے گا۔