لاک ڈاؤن کے موقع پر کوئٹہ شہر کی مختلف مساجد میں محدود اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ اس دوران بعض مساجد اجتماعات کےلیے بند تھیں۔
کورونا وائرس کے تدارک کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہت محدود اجتماعات کی ہدایت کی گئی تھی۔
جس پر شہر کی بیشتر مساجد میں انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوئے اور محدود نمازیوں نے مساجد میں جمعہ ادا کی۔
لاک ڈاؤن کے باعث کوئٹہ میں دیگر شہریوں نےاپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھی۔