• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم کا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پیشِ نظر عوامی مسائل کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کا کہناہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کورونا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی، جس کے لیے سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی اور ویڈیوکانفرنس کا استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کا پشاور میں احساس سیل پوائنٹ کا دورہ

وزیرِ اعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے گیا۔

وزیرِ اعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے یہ کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔

تازہ ترین