جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے سابق صدر کی صحت کے لیے دعا بھی کی۔
اختر مینگل اور فہمیدہ مرزا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے جبکہ درخواست گزاروں میں محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں سال کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
پنجاب پولیس نے اسموگ کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائیوں میں 212 افراد گرفتار کر لیے۔
پنجاب حکومت نے تشویشناک صورتحال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر آج سے 10 دن کے لیے بند کردیے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے پہلے کاروباری سیشن کی اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
حکومتِ کینیڈا نے پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو کنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نوازا ہے۔
مسلم لیگ ن کے آفس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے شدید اسموگ کے باعث تمام مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمپنیوں کو اب تک کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔
خیبر پختون خوا کے ضلع مالاکنڈ میں لیویز حوالدار سمیت 2 سپاہیوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسموگ کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم خیبر پختون خوا فیصل خان ترکئی کا کہنا ہے کہ اساتذہ سے مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔