• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ


کورونا وائرس کے باعث ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے درجنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، پندرہ سے زائد موجودہ اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے مختلف لیگز میں شرکت کرنا تھی۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والی ہاکی لیگز نے کھلاڑیوں کو پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں سیزن میں مختلف مدت کے دوران میچز کھیل کر کھلاڑی پندرہ سے بیس لاکھ روپے تک کے معاہدے کر لیتے ہیں۔

ہاکی کھلاڑیوں سابق کپتان محمد عمران، ابوبکر طارق اور محمد توثیق کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ہاکی ٹورنامنٹس سے مالی فائدے کےعلاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا تھا، امید ہے زندگی جلد معمول پر آئے گی۔

ہاکی لیگز سے ہونے والی آمدن پاکستان کے سینئر ہاکی کھلاڑیوں کا سب سے بڑا ذریعۂ معاش ہے، جبکہ یورپ، ملائشیا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں ہونے والی ہاکی لیگز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین