• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،جس سے عام شہریوں کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی، اور منتظمین بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس صورت حال میں کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی سر براہی میں یہ ایسوسی ایشن بھی جس انداز میں اس وقت فلاحی کام میں فعال ہے وہ قابل رشک ہے، کھیل کے میدان سے ہٹ کر مشکل وقت میں کھیل کے علاوہ دیگر شعبے کے متاثرین کی بھی مدد کے لئے سامنے آنا قابل قدر جذبہ ہے ،غلام محمد خان نے بتایا ہے کہ گورنر روٹری کلب ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،معاذ جی کے ندیم احمد معاذ جی ، پاکستان بیوریج کمپنی کے کوارڈینشن منیجر اخلاق احمد اور کے ایم سی ایس آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمدنے اس حوالے سے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

باسکٹ بال ایسوسی ایشن  کا بڑا معاہدہ
باسکٹ بال معاہدے کی تقریب میں ایڈ نشنل ڈی سی سائوتھ ذولفقار خشک خواتین ٹیم کی کوچ کو کٹ دے رہے ہیں ساتھ میں غلام محمد خن اور عمران فیصل بھی نمایاں ہیں

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن بھی اس مہم میں شامل ہیں جس میں احمد علی راجپوت سکریٹری ایس او اے، سنیئر عہدے دار سید محفوظ الحق، باکسنگ ایسوسی ایشن کے اصغر بلوچ بہت زیادہ متحرک نظر آرہے ہیں،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل کمپنی ایف ایم ایچ سے معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے کے تحت بین الاقوامی کمپنی رواں سال ہونے والے قومی و صوبائی ٹورنامنٹس میں گرلز باسکٹ بال ٹیم کو مکمل کٹس فراہم کرے گی اس حوالے سے ایک تقریب ڈپٹی کمشنر سائوتھ کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ ذوالفقار خشک نے کراچی باسکٹ بال خواتین ونگ کی سیکریٹری زعیمہ خاتون کو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی کٹس دی جو کہ کراچی کی ٹیم قومی چیمپئن شپ میں استعمال کرے گی اس موقع پر کمپنی کے پاکستان کے سی او اےعمران فیصل، کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان ،مختار کار سول لائن طفیل پتافی اور کراچی باسکٹ بال انڈر 19ٹیم کے کوچ انجینئر زین العابدین بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ ذوالفقار خشک نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیز کی جانب سے شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تعاون ایک مثبت اقدام ہے انہوں نے بین الاقوامی کمپنی اور ایسوسی ایشن کے مابین کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابل تقلید عمل قرار دیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیبل ٹینس کا عالمی دن ہوم ڈے کے انداز میں منایا گیا، اس موقع پر عالمی فیڈریشن کی ہدایت پر دنیا کے کسی بھی ملک میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا گیا،نہ ہی کھلاڑیوں نے کوئی تقریب منائی۔

باسکٹ بال ایسوسی ایشن  کا بڑا معاہدہ
مسٹر سندھ اور کراچی باڈی بلڈنگ مقابلوں کےاختتام پر سید سعید جمیل مہمان خصوصی ائیر مارشل عباس گھمن کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے ساتھ میں سید محفوظ الحق بھی نمایاں ہیں

عالمی ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق عالمی مقابلے رواں سال27ستمبر سے4اکتوبر تک بوسان میں کھیلے جائیں گے، پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر آغا سہیل پٹھان نے شوٹنگ بال کھلاڑیوں، آفیشلز اور عوام الناس سے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ وہ خود اپنا ،اپنی فیملیز کا و اہلیان محلہ کا خیال رکھیں ا ملتو ۔کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے متاثر ہونے والوں کی امداد کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی امدادی مہم شروع کردی ہے،قومی سنیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے از خود قائم کردہ فنڈ میں بڑی رقم جمع کی ہے جبکہ گول کیپر عمران بٹ نے متاثرین کی مدد کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے سابق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ، قمر ضیاء نے بھی ملک کے مختلف شہروں میں متاثرین کی مدد کی ۔

سندھ اور کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تحت مسٹر و جونیئر سندھ،اور کراچی مقابلے ہوئے جس میں علی ہارون نے جونیئر مسٹر سندھ اور کراچی کا اعزاز جیتا، شکیب الحسن مسٹر سندھ اور کامران کمال مسٹر کراچی منتخب ہوئے ، مقابلے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر ، لاڑکانہ، میر پور خاص اور بے نظیر آباد کے300تن ساز ایکشن میں نظر آئے،سید سعید جمیل، رئیس احمد خان، رفیق احمد، عمر زادہ، منصور ججز تھے، مہان خسوصی ائیر مارشل عبا سگھمن نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر سید محفوظ الحق،طارق ظفر ، محمد اقبال بھی موجود تھے۔

( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین