• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم حالات پر قابو نہیں پاسکتے مگر مثبت تو ہوسکتے ہیں، ژالے سرحدی

معروف اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ ہم حالات پر تو قابو نہیں پاسکتے ہیں لیکن خوش اور مثبت تو ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔


ژالے سرحدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش اور مثبت ہونا ایک انتخاب ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم اپنے ارگرد کے موجودہ حالات پر قابو تو نہیں پاسکتے ہیں لیکن ہم اِن سے مقابلہ کرنے کا یا اِن کو جواب دینے کا ایک بہترین طریقہ منتخب کر سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مثبت سوچ آپ کو آپ کے لیے اور آپ کے پیاروں کے لیے نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔‘

ژالے سرحدی نے لکھا کہ ’مثبت سوچ آپ کو ذہنی سکون اور مستقبل میں آنے والے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیےStayHome StayHealthy اور StaySafe۔

اُنہوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنی مزید تصاویر شیئر کیں۔


ژالے سرحدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ’صبح بخیر‘ لکھا۔

تازہ ترین