آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک شہید


شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک کا تعلق جمرود خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر علاقے کا محاصرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 26 سالہ لانس نائیک ارشاد خان شہید ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید