• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا فاسٹر نظام، 51.5 ارب کے ریفنڈ جاری کردیئے

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے فاسٹر نظام کے تحت پراسیس اور ادا ہونے والے ریفنڈز کی معلومات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق جولائی 2019 سے لے کر اب تک 64.5 ارب کے ریفنڈز کلیمز دائر ہوئے جن میں سے 57ارب کے ریفنڈز کیسز پراسیس ہوئے ہیں۔ ان 57 ارب روپے کے ریفنڈز کیسز میں سے 51.5ارب روپے کے ریفنڈز اب تک ادا کئے جا چکے ہیں۔ باقی ماندہ ریفنڈز کیسز نامکمل ڈیٹا کی بناءپر زیر التواءہیں۔

تازہ ترین