ایدھی ہومز میں13 دن میں 388 میتوں کو غسل دیا گیا، اس حوالے سے ایدھی ہوم کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ یکم اپریل سے 13 اپریل تک ایدھی کے 3 سرد خانوں میں 388 میتیں لائی گئیں، سب سے زیادہ 299 میتیں ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں لائی گئیں۔
فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ 13دن میں 25 میتیں موسیٰ لین کے سرد خانےمیں لائی گئیں، یکم اپریل سے 13 اپریل تک 64 میتیں ایدھی ہوم کورنگی میں لائی گئیں، جبکہ 13 دن میں مرنے والوں میں 212 مرد اور 176 خواتین تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ تمام افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے، اکثر لواحقین نے مرنے کی وجہ سانس لینے میں تکلیف بتائی، 2019 میں یکم اپریل سے 13 اپریل تک 230 میتیں لائی گئی تھیں۔