• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس کی شادی کورونا کی وجہ سے ملتوی

ملکہ برطانیہ کی پوتی کی شادی کورونا کی وجہ سے ملتوی


لندن (صباح نیوز) ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس کی شادی کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرنس اینڈریو اور سارہ کی بیٹی بیٹریس کی شادی29مئی کو طے تھی جس میں شاہی خاندان کے علاوہ بڑے پیمانے پر مہمانوں کی شرکت متوقع تھی، مگر عالمی وبا کورونا کے خدشات کے پیش نظر اب یہ شادی ملتوی کر دی گئی جس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی شہزادی بیٹرس کی شادی شہزادہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔

تازہ ترین