لاہور( نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کر لیا، انہیں 22اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو 17اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب میں پیشی کا دوبارہ بلاوا آ گیا، ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، شہباز شریف سے سوالات کے جواب لینا انتہائی ضروری ہے۔