• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محصولات پر کشیدگی، امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ہے، ڈبلیو ٹی او

تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا۔چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ 

جینوا سوئٹزرلینڈ سے خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ 

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ڈبلیو ٹی او کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کا عالمی تجارت میں حصہ 3 فیصد تک ہے۔ 

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق عالمی معیشت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کمی ہوسکتی ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، اسی دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90 دن وقفے کا اعلان کردیا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید