• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر سکندر کی کمائی میں زبردست گراوٹ

سلمان خان کی فلم سکندر نے باکس آفس پر ریلیز کے دوسرے منگل سب سے کم کمائی کی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر کی باکس آفس پر کمائی میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

آرمروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر اپنی ریلیز کے 10ویں ہی دن سب سے کم کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم نے منگل کے روز صرف 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس کیا، یوں بھارت میں سکندر کی مجموعی کمائی 105 کروڑ 72 لاکھ ہوگئی ہے۔

فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے اتوار کو سب سے زیادہ 4 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی تھی، جس کے بعد سے مسلسل اس کے بزنس میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

سکندر کی اسٹار کاسٹ اور گجنی فلم کے ہدایت کی تیار کردہ فلم تجارتی طور پر اپنا اثر چھوڑنے میں ناکام رہی ہے، سنیما پر اس نے مداحوں سے کیے گئے وعدے کے برعکس پرفارمنس دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید