کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔
اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ
نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں، دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔