• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہے‘ ہم سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہئے جس طرح کرونا بحران میں انہوں نے کر دکھایا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں حتیٰ کہ N95ماسک بھی بنانے کے بہت قریب ہیں‘ ڈاکٹرز کے دستانے‘ ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔
تازہ ترین