• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا معاملے پر حکومتی ناکامیاں سامنے آنا شروع ہوگئیں، شاہد خاقان

کورونا معاملے پر حکومتی ناکامیاں سامنے آنا شروع ہوگئیں، شاہد خاقان 


مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ناکامیاں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، جبکہ حکومتی نالائقیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کو مزید چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومت سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے شرح اموات بڑھ چکی ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان فیصلوں پر بحث ہونی چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ یا بیماری کا سامنا کریں یا پھر بھوک کو برداشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات مناسب نہیں ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب نے شہبازشریف کو طلب کیا وہ کینسر کے مریض ہیں، جبکہ ایسی بھی کیا عجلت ہے کہ نیب انتظار نہیں کرسکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب نے شہباز شریف پر کئی مقدمات بنائے کسی میں کچھ نہیں ملا، جبکہ شہباز شریف سے نیب نے جتنی ضرورت تھی تحقیقات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام وہ دستاویزات جو نیب نے مانگے وہ مہیا کئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب عمران خان، شہزاد اکبر اور چئیرمین نیب سے دستاویزات مانگ لے، جبکہ شہبازشریف کےساتھ جو ہورہاہے یہ بدنیتی، نالائقی اور حکومت کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ شہباز شریف کو بلاکر جو تفتیش کرنی ہے وہ کیمرے لگاکر عوام کو دکھائی جائے۔

تازہ ترین