• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: ایک دن میں 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

سنگاپور: ایک دن میں 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق


سنگاپور میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس کے 14 سو کیسز سامنے آگئے۔ 

دنیا بھر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک دنیا بھر میں  ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

یورپ میں لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جہاں اٹلی، فرانس اور اسپین میں ہلاکتوں اور نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔ 

اسی طرح جرمنی میں وبا پر کنٹرول کے بعد کاروبار کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔


ایک اور یورپی ملک ناروے میں ایک ماہ بندش کے بعد پری نرسری اسکول کھول دیے گئے۔

آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل آج سے جزوی طور پر کھولے جارہے ہیں۔

برازیل میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں صدر خود بھی جاپہنچے اور بے پرواہ ہو کر کھانستے بھی رہے۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں صحت کے عالمی نظام میں کمزوریوں کے اعتراف کے باوجود ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے پر کوئی بات نہ کی گئی۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 24 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ 

تازہ ترین