دنیا کے کچھ ممالک میں جہاں سرد موسم جاری ہیں وہیں کچھ ممالک میں موسم بہار کا آغاز ہوگیا ہے۔
جاپان میں بھی اس وقت ہر طرف رنگ برنگی خوبصورت پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے۔
جاپان کے ایک سی سائیڈ پارک میں بھی ہر سو پھیلے لاکھوں پھولوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور خوبصورت پھولوں سے فضا مہک اُٹھی ہے۔
کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث وسیع رقبے پر پھیلے مہکتے پھولوں سے سجے خوبصورت منظر دیکھنے سے لوگ محروم ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔