کراچی (امداد سومرو) نیب نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کراچی میں 90فیصد غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت پر تصدیق کے لیے کارروائی کی اجازت دے دی ہے، نیب کے سرکاری بین کے مطابق یہ فیصلہ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں ہوا۔نیب کے قریبی ذرائع نے اس نمائندے کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتھارٹی کو غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔دی نیوز کو جو دستاویزی شواہدملے ہیں ان کے مطابق سینئر فیکلٹی ممبرز کے قریبی اعّزہ کو بطور افسران اور بطور اساتذہ بھرتی کیا گیا۔ وائس چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری پروفیسر اختر بلوچ کے مطابق نیب کسی چیز کی انکوائری نہیں کر ہی اور صرف تصدیق کی ایک مہم کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کوئی اپائنٹمنٹ نہیں ہوئی اور محض کوآپریٹو ٹیچرز اور دیگر اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا ہے اور انہیں بھرتیاں نہیں کہا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کسی سینئرفیکلٹی ممبر کےکا کوئی رشتہ دار بھرتی نہیں کای گیا اور اس حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔