• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ اور بیٹے کی درخواستِ ضمانت مسترد


سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی ضمانت بھی مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی 2 بیگمات، بیٹے زیرک شاہ اور صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت نامزد دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے 14 اپریل کو درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019ء کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ 7 ماہ سے نیب کی زیر حراست ہیں اور این آئی سی وی ڈی میں زیرِ علاج بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: JIT کو خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات سے روک دیا گیا

نیب کی جانب سے پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے اہلِ خانہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں نامزد تمام افراد کو 5 مئی کو بینک ٹرانزیکشن تفصیلات پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین