• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کو خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کو خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات سے روک دیا


اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات سے روک دیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی خورشید شاہ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں میاں رضا ربانی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب آرڈی نینس میں جے آئی ٹی بنانے کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎چیئرمین نیب نے 2012 میں خورشید شاہ کے خلاف کیس بند کرنے کا کہا تھا۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ احتساب عدالت نے کیس بند کرنے کی درخواست سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

اس موقع پرجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عبوری ریفرنس کا کوئی جواز نہیں، ریفرنس فائل کریں یا نہ کریں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جے آئی ٹی کو پیپلز پارٹی رہنما کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات سے روک دیا جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین