پاکستان میں غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
اب تک پاکستان سے 5 لاکھ 56 ہزار 548 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
22 اپریل سے 30 اپریل تک 13 ہزار 567 افغان شہری اپنے ملک چلے گئے، جن میں 5412 مرد، 3458 خواتین اور 4697 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 632 گاڑیوں میں 512 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں آئی۔