• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لوگوں کو بے روز گار نہیں ہونے دیں گے‘ گورنر سندھ



گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو بے روز گار نہیں ہونے دیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پورا ملک کہہ رہا ہے لاک ڈاؤن سے متعلق جو وزیر اعظم عمران خان نے کہا وہ درست تھا۔ کوشش ہے کہ مشاورت کر کے لاک ڈاؤن کو نرم رکھا جائے۔

عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا تو بیروزگاری بڑھے گی۔ وفاقی حکومت مشاورت کے ساتھ لاک ڈاؤن کو نرم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: معاشی ترقی میں تاجربرادری کلیدی اہمیت کی حامل ہے،عمران اسماعیل

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ راشن دیا اور کسی کو پتا بھی نہیں چلا، پیپلز پارٹی کو اپنی راشن فراہمی مہم کی نگرانی کرنی چاہیے۔ لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے تو نظر بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں راشن تقسیم ہوتا ہے تو دکھائی بھی دینا چاہیے۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے 3 لاکھ 45 ہزار سرجیکل ماسک ارسال کیے ہیں۔ وفاق نے سندھ کی بھرپور مدد کی ہے، سندھ کو اگر مزید مدد چاہیے ہوگی تو وفاق ضرور مدد کرے گا۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے صنعت کاروں سےمتعلق کسی ڈیل کا کوئی علم نہیں ہے۔ 

تازہ ترین