• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کی پیشکش

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کی پیشکش


چینی کمپنی سائنو فارم نے پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل کی پیشکش کردی۔

چین کی دوا ساز کمپنی سائنو فارم نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکین کے پاکستان میں طبی ٹرائل کی پیشکش کی ہے۔

چینی کمپنی نے پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو لکھا ہے کہ حال ہی میں اس کی تیار کردہ ’’غیر فعال کوویڈ نائنٹین ویکسین‘‘ کا پاکستان میں بھی ٹرائل کیا جائے۔

کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں کامیاب طبی ٹرائل اسے ان چند ملکوں کی صف میں کھڑا کردے گا، جہاں کورونا بیماری کے خلاف ویکسین متعارف کرائی جا سکے گی۔

تازہ ترین